۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قم المقدسہ میں مقیم طلاب کرگل و لہ کی جانب سے آیت اللہ صافی گلپایگانی کی مجلس ترحیم

حوزہ/ حسینیہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عج) انجمن صاحب الزمان عج کرگل لداخ ہند مقیم قم المقدس ایران کی جانب سے مرحوم آیۃ اللہ العظمی صافی گلپایگانی کی مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی منعقد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پوری قوم و ملت خصوصاً ملت تشیع کےلئے بڑا صدمہ ہے۔ مرحوم حوزہ علمیہ قم مقدسہ کے اہم ستونوں اور علمی و عملی لحاظ سے اس مبارک مرکز کی سب سے نمایاں شخصیات اور سب سے بزرگ علماء میں سے ایک تھے۔

حسینیہ بقیت اللہ الاعظم (عج) کی جانب سے مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی کی یاد میں ایصال ثواب اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں قم مقدسہ میں مقیم شہر کرگل و لہ کے معزز شخصیات اور علمائے کرام اور طلاب عزیز نے شرکت کی۔

بعد از فاتحہ خوانی انجمن صاحب الزمان کے سابق مشیر اعلی حجت الاسلام والمسلمین شیخ انور شرف الدین صاحب نے مجلس کو خطاب کیا۔ جسمیں مرحوم آیت اللہ صافی کے متعدد پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خصوصا انکی خدمات دینی اور علمی آثار پر روشنی ڈالی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .